لیہ معززین انسانی فروخت میں ملوث
لیہ کے معززین کی لیہ کی پرائیویٹ نرس کو کراچی 50 لاکھ میں فروخت کرنے کا انکشاف ایک ماہ پہلے لیہ سے کراچی فروخت کی جانے والی لڑکی کراچی کے انسانی سمگلر کی قید سے بھاگنے میں کامیاب واپس لیہ پہنچنے پر لیہ کے انسانی سمگلروں اور ملوث افراد کے خلاف تھانہ سٹی ایس ایچ او کو درخواست گزاری لیکن ایس ایچ او سٹی نے ملزمان سے سازباز کرکے کارروائی کرنے سے انکار کر دیا خاتون کا الزام خاتون نے ڈی پی او لیہ کو درخواست گزاری جس پر ڈی پی او لیہ نے ایس ایچ او سٹی کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کیے لیکن ایس ایچ او سٹی نے پھر سے لیت و لعل سے کام لیا خاتون کا آئی جی پنجاب کو پیش ہونے کا عندیہ خاتون نے الزام لگایا کہہ 20 سال پہلے جب وہ چھوٹی تھی تو اس کی ماں کو بھی انہیں ملزمان نے رات کی تاریکی میں گھر پکڑ کر فروخت کیا تھا جس کا آج تک کوئی پتہ نہ چل سکا لیہ کے انسانی سمگلروں کو سیاسی اور پولیس کی پست پناہی حاصل ہے یاد رہے تھانہ سٹی بیس سال پرانا ایک بچی کے اغوا کا مقدمہ بھی ہے جو آج تک حل نہیں ہو سکا پولیس کی انسانی سمگلروں کو ریلیف فراہم کرنے پر عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے افسران بالا اس واقعہ کا نوٹس لیں
لیہ:محکمہ صحت بے لگام، ہسپتالوں میں تشدد کے واقعات بڑھنے لگے،
مریض، لواحقین،صحافی سب غیر محفوظ
لیہ:خبریں لگانے کی رنجش،تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان کے ملازمین کا صحافی ناصر بریال پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا
لیہ:اپنے 5 سالہ بیٹے اصفر حسین کے چیک اپ کے لئے آیا تو ڈسپنسر، سکیورٹی گارڈ سمیت دیگر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ناصر بریال
لیہ:ملزمان نے ایم ایس حیات سندھو کی ایما پر کمرے میں بند کر کے بد تمیزی کی،گالیاں دیں، تشدد کیا،بد زبانی کی۔ناصر بریال
لیہ:ڈسپنسر سلیم ملغانی، خالد اور سکیورٹی گارڈ نے واضح طور پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف خبریں لگانے کی رنجش کا اظہار کیا۔ناصر بریال
لیہ:ہسپتال انتظامیہ نے عوام کی مداخلت پر دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال سے نکل جانے اور چیک اپ نہ کرنے کا کہا۔ناصر بریال
لیہ:واقعہ پر صحافی برادری سراپا احتجاج، ہسپتال میں آئے دیگر مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی
لیہ:متاثرہ صحافی کی جانب سے ذمہ داران ملازمین کے خلاف تھانہ کوٹ سلطان میں کاروائی کے لئے درخواست گزار دی گئی
لیہ:ہسپتال انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے اور پولیس متاثرہ صحافی کو انصاف فراہم کرنے سے گریزاں
تمام کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا ڈاکٹر آصف میرانی سے بد تمیزی کے واقع پر شدید احتجاج
ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر سے ڈیوٹی کے دوران بد تمیزی اور دھمکیوں کے واقع کے بعد آج ہنگامی اجلاس
1۔ ڈاکٹرز کا ہسپتال کی سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار
2۔ اس طرح کی دھمکیوں اور دھونس کے ساتھ ہسپتال میں کام کرنا محال ہے
3۔ ڈاکٹر آصف میرانی کو ڈیوٹی کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں
4۔ ڈیوٹی پر موجود ہونے کے اور کل 150 مریض دیکھنے کے باوجود ڈاکٹر سے بد تمیزی کی گئی
5۔ باہر سے گاڑیوں میں لوگ بلواۓ گئے اور ڈاکٹر کو ڈیوٹی پر ہراساں کیا گیا
6۔ باہر سے اکٹھے کیے گئے ہجوم نے ڈاکٹر کی نجی معاملات کو اجاگر کر کے ان پر ذاتی حملے کیے جو کہ نا قابلِ قبول ہے
7۔ اپنے جرم کو چھپانے کیلئے بعد میں عورت سے جھوٹی ویڈیو بنوا کر عوام کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی
ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ ایسوسی اس صورتحال میں ڈاکٹر کو ہراساں کرنے اور باہر سے ہجوم بلوا کر جان سے دھمکیاں دینے پر ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ڈیوٹی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
ہسپتال کی سیکورٹی کے حوالے سخت انتظامات کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہے تاکہ ڈاکٹرز خود کو محفوظ تصور کریں ۔
آگر کل صبح تک مقدمہ درج نہیں کیا جاتا اور ڈاکٹر سے بد تمیزی کرنے والوں اور باہر سے ہجوم بلوا نے والوں کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے تو ہسپتال میں کام جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا ۔